“حد سے زیادہ ‘بولڈ لباس‘ پہننا زارا نور عباس کو مہنگا پڑ گیا! ماموں سسر عدنان صدیقی کی موجودگی میں تنقید کا طوفان، مداحوں نے تہذیب یاد دلا دی”


کراچی(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ زارا نور عباس ایک بار پھر اپنے مغربی طرز کے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویب شو کے دوران جب انہوں نے اپنے ماموں سسر و اداکار عدنان صدیقی کا انٹرویو لیا تو انٹرویو سے زیادہ ان کا پہنا ہوا لباس موضوع بحث بن گیا۔ اداکارہ نے اسکرٹ بلاؤز پہنا ہوا تھا، لیکن ان کا آف شولڈر بلاؤز مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔ ایک صارف نے زارا نور عباس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کو اپنے سسر کی عزت کرنی چاہیے تھی اور ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے تھا۔
” جب کہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ زارا کو اپنے ڈریسنگ سینس اور اسٹائل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ کو اس سے قبل بھی اپنے فیشن سینس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert