“وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر آذربائیجان کے یوم فتح پریڈ میں ترک صدر اردوان کے ساتھ خصوصی شرکت کریں گے”


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علئیوف کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بعد وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو 8 نومبر کو ہونے والی وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اسی روز ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے اور یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے، اور یہ تینوں شخصیات یعنی وزیراعظم شہباز شریف، جنرل عاصم منیر اور ترک صدر اردوان یومِ فتح کی تقریبات کے تین مہمان خصوصی ہوں گے۔
دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں، جس جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی تھی۔

WhatsApp
Get Alert