“کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن: 75 دکانوں کا معائنہ، 8 منی پمپس سیل اور 12 گرفتاریاں، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد”

کوئٹہ: قیمتوں پر کنٹرول، تجاوزات اور پلاسٹک بیگز کی روک تھام کے لیے مختلف سب ڈویژنز میں کارروائیاں جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے قیمتوں پر کنٹرول، پلاسٹک بیگس کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حالیہ کارروائیوں میں سب ڈویژن صدر، سٹی، کچلاک اور سریاب میں اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس کی نگرانی میں 75 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert