بلوچستان ہائی کورٹ کا ججز اور عملے بارے بڑا فیصلہ 10 سالہ سروس پر پروموشن اور کوئٹہ میں ‘خصوصی الاؤنس’ منظور


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جسٹس روزی خان بڑیچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں عدالتی نظام کی مضبوطی کے لیے ملازمین کی فلاح و بہبود کے دو اہم متفقہ فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور مجلسِ شوریٰ کے ارکان کو 10 سالہ تسلی بخش سروس مکمل کرنے پر ایک درجہ پروموشن دینے کی منظوری دے دی، جس کے تحت گریڈ 21 سے گریڈ 22 اور گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں بلترتیب ترقی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے وہ تمام ججز، افسران اور ملازمین جو کوئٹہ میں تعینات ہیں، انہیں رہائش کے مسائل سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا، جسے چیف جسٹس نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert