ولید صالح بلوچ کی شہادت پر تعزیت کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، رحمت صالح بلوچ

بلوچستان کے عوام نے خلوص و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، یہ ہمارے لیے باعثِ تقویت ہے، نیشنل پارٹی رہنماں کا اظہار تشکر


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی صالح محمد بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی و سابق وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، چئیرمین مالک صالح اور سعید صالح بلوچ نے اپنے خاندان اور پارٹی کی جانب سے ولید صالح بلوچ کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرنے والے تمام افراد سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ایک جاری بیان میں انہوں نے گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان و سندھ، وزرا، ججز، ارکان اسمبلی، سینیٹرز، اعلی سرکاری افسران، قبائلی عمائدین، سابق وزرا، ڈاکٹروں، وکلا، صحافیوں، پارٹی رہنماں، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پنجگور اور کوئٹہ آ کر یا بذریعہ فون، اخبارات و سوشل میڈیا اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا۔رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام نے جس خلوص، محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمارے خاندان کے لیے باعثِ تقویت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولید صالح بلوچ کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم عوام، پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی طرف سے ملنے والی دلی ہمدردی نے صدمے کو برداشت کرنے میں مدد دی۔

WhatsApp
Get Alert