ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ظہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے۔
میا می میں بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیساکام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
ٹرمپ نےکہا کہ اب میامی بھی جلد نیویارک سٹی سے آنے والے افراد کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا کیوں کہ وہاں لوگ ممدانی کےکمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک کے نو منتخب میئرکو واشنگٹن کےساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے، ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظہران ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں توانہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا جوہری طاقت میں نمبر ون ہے لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے ، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے، 4 سے 5 سال میں چین ہمارے برابرآجائے گا۔دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اب جی 20 ممالک کے گروپ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، تقریب کے آخر میں ٹرمپ نے رقص بھی کیا۔
🚨 EPIC! President Trump was just spotted doing the Trump dance in Miami
The crowd LOVES it
🔥 🤣🇺🇸
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) November 5, 2025
یاد رہے کہ دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیمخالفت کے باوجود انہوں نے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔
