بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی۔اجازت سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی، سرکاری ذرائع كے مطابق شہر میں دفعہ 144نافذ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔افغانیوں کی جلسے میں شرکت پر سخت کارروائی ہوگی۔جلسے میں شریک افغانیوں کو 24 گھنٹے میں ڈی پورٹ کیا جائے گا، سرکاری ذرائع ۔سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث الرٹ جاری۔انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے اقدامات سخت کردیے

WhatsApp
Get Alert