سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو سابق بوائے فرینڈ، بھارتی شوبز انڈسٹری کے سلمان خان عرف سلو کی بہن ارپیتا خان کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے، ارپیتا خان نے کترینہ اور وکی کی شادی کی ایک تصویر اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ارپیتا خان کا اپنی اسٹوری کے کیپشن میں بھائی کی سابق گرل فرینڈ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘
ارپیتا خان نے اس خوبصورت جوڑی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’خوشیوں سے بھری زندگی مبارک ہو،‘ اور ساتھ میں نظر بد دور کا ایموجی بھی بنایا ہے۔دوسری جانب جہاں اس جوڑے کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں وکی کوشل کے چھوٹے بھائی، کترینہ کیف کے دیور، سنی کوشل نے بھی اُنہیں اپنے دل اور زندگی میں خوش آمدید کہا ہے۔


سنی کوشل نے اپنے بھائی بھابی کی ایک تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی، خاندان میں خوش آمدید بھابی جی۔‘سنی کا اپنے بھائی بھابی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ ’اس خوبصورت جوڑے کے لیے ڈھیروں محبتیں اور اِنہیں خوشیوں بھری زندگی ملے۔‘