“کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز : ہزارہ ٹاؤن اور بروری سے مزید 300 غیر قانونی مقیم افراد گرفتار،


کوئٹہ (ڈیلی قدرت): صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن بروری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مزید 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس، ایف سی اور امیگریشن عملے نے مشترکہ طور پر گھر گھر تلاشی لی اور قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کو حراست میں لے کر امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا، تاکہ ان کی ملک بدری کا عمل شروع کیا جا سکے۔
ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے واضح کیا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی موجودگی صوبے کے امن و امان کے لیے چیلنج بن چکی ہے، اس لیے یہ کارروائی قانون کے دائرہ کار میں کی جا رہی ہے اور ہر گرفتار شخص کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق، آپریشن کے دوران سخت جانچ پڑتال کی گئی، جس پر مقامی مکینوں اور سماجی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور ایسے افراد کو قانونی رہنمائی فراہم کی جائے جن کے پاس مکمل دستاویزات نہیں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert