ملکی خزانہ ڈالرز سے لبالب بھر گیا،مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے ؟خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالرز کا اضافہ، سعودی عرب کی جانب سے قرض فراہمی کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر 25 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئے . تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو گزشتہ ہفتے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے . سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا مجموعی اضافہ ہوا . رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے ذخائزر موجود ہیں . واضح رہے کہ بیرونی ادائیگیوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے حالیہ چند ماہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالرز کی واضح کمی آئی ہے . 2 ماہ قبل ہی پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر پہلی مرتبہ 27 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح کو عبور کیے تھے، تاہم اس کے بعد کئی ہفتوں تک ذخائر میں مسلسل کمی ہوتی رہی . دوسری جانب جمعرات کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.40روپے اور قیمت فروخت 177.50روپے سے بڑھ کر177.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر70پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 178.50روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں