گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ، پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کی جان لے لی- تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ طورپرپسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خود کی جان
لے لی۔ پولیس کے مطابق خود سوزی کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں پیش آیا جہاں محلے دار 16 سالہ خدیجہ اور 36 سالہ اویس دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کے والدین نے ایک ماہ قبل اس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی حافظ آباد میں کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق شادی کے بعد بھی خدیجہ اور اویس میں رابطہ رہا خدیجہ واپس اپنے گھر آئی تو دونوں نے مقامی قبرستان میں جا کر ایک ساتھ زہریلی گولیاں کھا لیں ،جس کے باعث لڑکی موقع پر جبکہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…