بلوچستان حکومت میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے — متعدد افسران کو نئے عہدے تفویض
???????????????????????????????????????????
کوئٹہ (ڈیلی قدرت)بلوچستان حکومت نے صوبائی محکموں میں اعلیٰ سطحی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف محکموں میں گریڈ 18 سے 20 کے افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ محمد اسحاق جمالی کو سیکریٹری شہری منصوبہ بندی و ترقیات، حمیداللہ ناصر کو سیکریٹری ثقافت، سیاحت و آرکائیوز، محمد گل کو کمشنر رخشان ڈویژن، محبوب احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر بی واسا، مجیب الرحمان کو ڈپٹی کمشنر خضدار، عبدالرزاق ساسولی کو ڈپٹی کمشنر آواران اور عزت نظیر بلوچ کو ڈپٹی کمشنر ژوب تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں منیر احمد کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر آواران، یاسر دشتی کو ڈپٹی کمشنر خضدار، محمد عارف زرکون کو منصوبہ بندی و ترقیات کے شعبہ میں چیف آف سیکشن، فصیل فہیم کو ڈپٹی کمشنر سوراب، کیپٹن (ر) جمیل احمد کو ڈپٹی کمشنر قلات، اور کیپٹن (ر) ذوالفقار علی قرار کو اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے متعدد سپرنٹنڈنٹس کو محکمہ خزانہ، تعلیم، منصوبہ بندی و ترقیات، خواتین ترقی، اقلیتی امور، کھیل و نوجوانان اور سماجی بہبود کے محکموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت محمد عظیم ساجدی کو کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور ضیاالرحمان کو بطور سیکریٹری تین سالہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ تمام تبادلے عوامی مفاد میں کیے گئے ہیں تاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر اور انتظامی نظام مؤثر بنایا جا سکے۔
