“18ویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں، محافظ موجود ہیں” ایمل ولی خان کی ٹوئیٹ


اسلام آباد (ڈیلی قدرت) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے 27ویں متوقع آئینی ترمیم کے تناظر میں ایک معنی خیز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “18th Amendment — Nothing Happening — Relax, The Guardians are here.”
یہ ٹویٹ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی وفد کے ہمراہ ملاقات کے فوراً بعد کیا، جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ایمل ولی خان کا یہ بیان دراصل ان خدشات کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے جو حالیہ دنوں میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی جانب سے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اے این پی نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران 18ویں آئینی ترمیم کے مکمل تحفظ اور صوبائی خودمختاری کے تسلسل پر زور دیا تھا، جبکہ ایمل ولی کا یہ ٹویٹ وفاقی اکائیوں کو یقین دہانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ترمیم کو چھیڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert