پاکستان میں لرزہ خیز واقعہ ، بیوی نے شوہر کو قتل کیا ، ٹکڑے کرکے پھر ساری رات اسے ۔۔۔۔!دل دہلا دینے والی خبر

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے صدر میں ق ت ل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع بلڈنگ میں خاتون نے شوہر کو انتہائی بے دردی سے ق ت ل کیا اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کی لاش کے ٹکڑے  کرکے کچھ اعضاء گھر کے مختلف حصوں میں چھپا دیے اور کچھ اپنے قریب رکھ کر سوگئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران گھر کے مختلف حصوں سے لاش کے ٹکڑے ملے جب کہ مقتول کے کچھ اعضاء خاتون کے قریب پڑے تھے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔