کیا ایزابیل کیف وکی کوشل کی اپنی بہن سے شادی پر خوش ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر اداکارہ کی بہن ایزابیل کیف نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ ایزابیل کیف نے اپنی بہن کی شادی کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)


اس پوسٹ میں اداکارہ کی بہن نے لکھا ہے کہ، ‘گزشتہ روز مجھے وکی کوشل کی صورت میں ایک بھائی ملا ہے۔
ایزابیل کیف نے اپنے بہنوئی اور اداکار وکی کوشل کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے اور اپنی بہن کے ساتھ قربتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا بھی کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جس میں شوبز و دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی ۔
یہ شادی مکمل شاہانہ انداز میں انجام پائی جبکہ اس شادی سے منسلک ہر بات کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی بھرپور کوشش بھی کی گئی تھی۔تاہم شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی اس رشتے سے متعلق اپنے تاثرات کا بھرپور انداز میں اظہار بھی کر رہا ہے۔