پی سی بی کا شاہد آفریدی سے متعلق بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن شاہد آفریدی کا آخری ایونٹ ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی باضابطہ طور پر پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی اورجیمز وینس ملتان سلطانز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ٹریڈ ہوگئے۔اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ سے افتخار احمد ٹریڈ ہوکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹریڈ ہوئے۔ پی سی بی کے مطابق ٹریڈ کے نتیجے میں ملتان سلطانز اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈ کی پک لے گی۔