ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2بچے جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منجھوشوری تھانہ کے حدود باری موڑ روڈ پر ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار 3بچوں کو کچل دیا جن میں سے دو موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں اصغر علی ولد حبیب اللہ گولہ اور راشد علی ولد حاکم علی گولہ شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔
