چمن پاک افغان سرحد 28 روز سے مکمل سیل، آمدورفت اور تجارت بند، کروڑوں کے نقصانات

پاک افغان سرحد پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ، سیز فائر کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی بحال استنبول میں پاک افغان مذاکرات جاری، بارڈر کھولنے کے فیصلے کی امید چمن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ


چمن (قدرت روزنامہ)چمن پاک افغان سرحد 10 اکتوبر کو ہونے والے جھڑپوں کے بعد سے 28 ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل ہیں، جس سے تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جبکہ دونوں جانب مسافر بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔گزشتہ روز ایک بار پھر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو چند گھنٹے جاری رہنے کے بعد سیز فائر پر منتج ہوا۔ فائرنگ کے باعث افغان کڈوال کی وطن واپسی کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جو جمعہ کے روز دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل اس وقت بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات جاری ہیں، جن میں بارڈر کی صورتحال، تجارت اور عوامی آمدورفت کے معاملات زیرِ غور ہیں۔ مذاکرات سے جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چمن بارڈر پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام سرحدی راستے تاحال مکمل طور پر بند ہیں۔

WhatsApp
Get Alert