27ویں آئینی ترمیم میں صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے اور مشیروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 27ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ کا حجم بڑھانے کی تجویز، نئے مسودے کے مطابق کابینہ کا سائز اسمبلی کے کل اراکین کے 11 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترمیمی تجویز میں صوبائی کابینہ میں مشیروں کی تعداد بھی پانچ سے بڑھا کر سات کردی گئی ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کابینہ کا حجم بڑھانے سے سیاسی توازن اور اتحادیوں کو راضی رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
