اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چار اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم پیشی پر دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر رہنماؤں پر احتجاجی مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
