بلوچستان میں خشک سالی کی شدت: تکتو نیشنل پارک کے نایاب جانور پانی کی کمی سے خطرے میں

قدرتی چشمے اور آبی ذخائر خشک۔ پانی کندھوں اور گدھوں پر پہنچایا جا رہا ہے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں جاری خشک سالی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع تکتو نیشنل پارک کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ قدرتی چشمے اور آبی ذخائر خشک ہونے کے باعث پارک میں موجود تقریبا 500 مارخور، چنکارہ ہرن، بھیڑیے اور دیگر جنگلی حیات پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ کے مطابق گزشتہ دو سال میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی وجہ سے پارک کے تمام قدرتی ذخائر ختم ہو گئے ہیں۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکرٹری عبدالفتح بھنگر نے بتایا کہ ہنگامی اقدامات کے تحت پانی کو گڑھوں اور ذخائر میں جمع کر کے جانوروں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ نایاب جنگلی حیات پیاس سے محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارک کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اضافی وسائل کی فوری فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert