ایف آئی اے کی کارروائی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں 2 گرفتار، لاکھوں روپے اور ڈالر برآمد


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 افراد، محمد موسیٰ اور محمد علی، کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6100 امریکی ڈالر اور 43 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert