وزیر مملکت نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں ، اسٹارٹ اپ کو پروموٹ کرنے کے لئے کراچی،اسلام آباد میں انکیوبیٹرسینٹر کام کر رہے ہیں ، جلد فیصل آباد میں بھی انکیوبیٹر سینٹر بنانے جا رہے ہیں ، کورونا سے دنیا بھر میں معاملات زندگی بدل گئے ، ہم نے ملک میں ماسک بنانا شروع کر دیے ، ماسک اور پی پی کٹس باہر برآمد کرنا شروع کر دیں . فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو دنیا کا بہترین کپتان بن کر دکھایا ، عمران خان ملک کو عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں ، ملک کے اخراجات زیادہ آمدنی بہت کم ہے ، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے ، فری لانسنگ پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے . . .
پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ، پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی ہے،وزیر مملکت فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں، پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ، پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی ہے . فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پر بہترکارکردگی دکھائی ، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے باہر نکالنا ہے ، ہماری اخراجات بہت زیادہ جبکہ آمدن کم ہے ، 25 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا چکے ہیں ، 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے .
متعلقہ خبریں