کامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں ، فرخ حبیب

پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ، پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی ہے،وزیر مملکت فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں، پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے ، پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی ہے۔ فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پر بہترکارکردگی دکھائی ، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے باہر نکالنا ہے ، ہماری اخراجات بہت زیادہ جبکہ آمدن کم ہے ، 25 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا چکے ہیں ، 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 10ارب روپے رکھے ہیں ، اسٹارٹ اپ کو پروموٹ کرنے کے لئے کراچی،اسلام آباد میں انکیوبیٹرسینٹر کام کر رہے ہیں ، جلد فیصل آباد میں بھی انکیوبیٹر سینٹر بنانے جا رہے ہیں ، کورونا سے دنیا بھر میں معاملات زندگی بدل گئے ، ہم نے ملک میں ماسک بنانا شروع کر دیے ، ماسک اور پی پی کٹس باہر برآمد کرنا شروع کر دیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو دنیا کا بہترین کپتان بن کر دکھایا ، عمران خان ملک کو عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں ، ملک کے اخراجات زیادہ آمدنی بہت کم ہے ، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے ، فری لانسنگ پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

23 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

35 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

35 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

42 mins ago

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

47 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

49 mins ago