پیپلز پارٹی کی ڈیل اسی بات پر فائنل ہوئی کہ صدر مملکت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد آصف زرداری کے خلاف کوئی پرانا یا نیا کیس نہیں بنایا جا سکے گا ،صحافی قمبرزیدی


لاہور(قدرت روزنامہ)صحافی قمبر زیدی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کی ڈیل اسی بات پر فائنل ہوئی ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد آصف علی زرداری کے خلاف فیک بنک اکاؤنٹ ، توشہ خانہ، کوٹیکنا ، سوئس کوئی پرانا یا نیا کیس نہیں بنایا جا سکے گا ۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ان کو تاحیات مکمل استثنی حاصل ہوگا جیسے ہمارے فیلڈ مارشل کو اس ترمیم کے ذریعے حاصل ہوگا۔ وزیراعظم بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے کہا اب یہ ہو ہی رہا ہے تو چلو میں بھی ساتھ اپنا نام لکھوا لیتا ہوں کہ دوران ملازمت وزیراعظم کو بھی مکمل استثنی ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert