ملالہ یوسفزئی کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نےبھی کترینہ کیف کو وکی کوشل سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی ہے۔کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کےآغاز پر مداحوں سے ان کی محبت اور دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیے کہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


کترینہ کیف کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے نوبیاہتا جوڑی کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔