موسم سرما میں کچھ حفاظت پیروں کی بھی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما اپنے عروج پر ہے ہوامیں خنکی بڑھتی جارہیں، اس سرد اور خشک موسم بہت کچھ بدل جاتا ہے جس میں دن رات کے اوقات کار، پہناوے اور سب سے بڑھ کرآپ کی جلد، جو اس خشک موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔
دیکھا گیا ہےکہ خواتین اور مرد حضرات جلد کی حفاظت میں سب سے زیادہ ترجیح چہرے کی جلد کو دیتے ہیں اور پیروں کو نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ پیربھی آپ کی توجہ چاہتے ہیں۔سردی کے موسم میں پیروں کی جلد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی بناپر بے رونق ہو جاتی اور ایڑھیاں پھٹنے لگتی ہیں، بعض اوقات ان میں زخم ہوجاتے ہیں جو نہایت تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
یہاں ان تمام مسائل کے حل کے لئے چند کار آمد گھریلو ٹوٹکے بتائیں جارہیں ہیں جوان پھٹی ایڑھیوں سے نجات دے پیروں کی خوبصورتی کو لوٹا دیں گے۔
نارریل کا تیل
گھر میں موجود کوئی بھی تیل اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ناریل کا تیل ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
سونے سے پہلے پیروں کو اچھی طرح دھوکر خشک کر لیں اب اس پر تیل لگا کر اچھی طرح مالش کریں تاکہ یہ چکنائی جلد میں جذب ہو جائے صاف موزے پہن لیں اور صبح انہیں اتار کر نیم گرم پانی سے پیر دھو لیں۔ تیل میں موجود وٹامنز پیر کی جلد کونرم بنانے اور نئے خلیات کی افزائش میں مدد دیں گے۔ اسے روز استعمال کریں۔
بیکنگ سوڈا
ایک پیالہ میں نیم گرم پانی لے کر اس میں 3 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔ اب اس محلول میں 15 منٹ تک پیروں کو ڈبو کر رکھیں اب جھاوے سے پیروں اچھی طرح صاف کریں تاکہ پھٹی ہو ئی جلد اتر جائے، اب پیروں کو صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔
بیکنگ سوڈا ایک بہترین اسکرب کا کام کرے گا جو جلد کے مردہ خلیات کو صاف کرکے پیروں سے آنے والی ناگوار مہک کا بھی خاتمہ کرے گا۔ ہفتے میں دو بار اس عمل کو دہرائیں۔
ایلوویرا
رات سونے سے قبل پیروں کو دھوکر جھاوے کی مدد سے مردہ خلیات صاف کر لیں، اب پیروں پر ایلوویرا جیل لگائیں اورسوتی موزے پہن لیں، صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایلوویرا جیل میں موجود وٹامن اے، سی اور ای پیروں کی جلد کونرم بناکر خشکی کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔ ہفتے میں چار سے پانچ بار اسے دہرائیں۔
ویزلین اور لیموں کا رس
سونے سے قبل پیروں کو نیم گرم پانی میں 20 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اس کے بعد انہیں خشک کرلیں۔ اب ایک چمچ ویزلین میں چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کریں کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اسے پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں اور اونی موزے پہن لیں، صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ویزلین ایک موئسچرائزر کا کام کرے گی جبکہ لیموں کا رس مردہ خلیات کو صاف کر کے نئے خلیات کی افزائش میں مدد فرہم کرے گا۔ اس عمل کو روز دہرایا جاسکتا ہے۔