کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 2ارب 64 کروڑ ڈالر زکا اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 18ارب 65کروڑ ڈالر زسے تجاوز کرگئے ہیں۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 15 کروڑ ڈالر زہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافہ سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالرز کے باعث ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر زموصول ہوئے تھے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو 60 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…