اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 2ارب 64 کروڑ ڈالر زکا اضافہ ہوگیا ہے . اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 18ارب 65کروڑ ڈالر زسے تجاوز کرگئے ہیں .

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 15 کروڑ ڈالر زہوگئے ہیں .

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافہ سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالرز کے باعث ہوا ہے . واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر زموصول ہوئے تھے . سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے . اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو 60 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں