ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے ، عمران اسماعیل
کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف والے کہتے ہیں نوازشریف افتتاح کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے ، سندھ حکومت کووزیراعظم پسند نہیں ، صوبائی حکومت سندھ میں صحت کارڈ تقسیم نہیں کرنےدیتی ، گرین لائن بس کے بعد سندھ حکومت بھی اعلانات کررہی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت اب کہہ رہی ہے250بسیں لائیں گے ، سندھ حکومت ہماری بسوں کی کوالٹی کامقابلہ کرے ، سندھ حکومت نے14 سال میں ایک بس دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔