ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے ، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے . گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف والے کہتے ہیں نوازشریف افتتاح کریں .

انہوں نے کہا کہ ہمارا دل بڑا ہے ، نوازشریف آئیں تو افتتاح بھی کروادیں گے ، سندھ حکومت کووزیراعظم پسند نہیں ، صوبائی حکومت سندھ میں صحت کارڈ تقسیم نہیں کرنےدیتی ، گرین لائن بس کے بعد سندھ حکومت بھی اعلانات کررہی ہے . عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت اب کہہ رہی ہے250بسیں لائیں گے ، سندھ حکومت ہماری بسوں کی کوالٹی کامقابلہ کرے ، سندھ حکومت نے14 سال میں ایک بس دینا بھی مناسب نہیں سمجھا . . .

متعلقہ خبریں