اے ایس پی آمنہ بیگ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) آمنہ بیگ کو ’انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آمنہ بیگ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر شیئر کی گئی۔تصویر میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ناظم الامور انجیلا ایگلر اور دیگر خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے۔
انجیلا ایگلر نے تقریب میں پاکستان میں تمام خواتین کے لیے انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے لیےاسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ آف پولیس آمنہ بیگ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔