بختاور بھٹو کے بیٹے کی ’وکٹری فنگر‘ والی تصویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی ’وکٹری فنگر‘ والی تصویر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے آفیشل اکاؤنٹ پر اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mir Hakim Mahmood Choudhry (@mirhakim10)


تصویر میں میر حاکم کا چہرہ نظر نہیں آرہا لیکن اُن کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور وہ اپنی اُنگلیوں سے ’وکٹری‘ کا اشارہ دے رہے ہیں۔میر حاکم کی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میں دو ماہ کا ہوگیا ہوں اور میری پہلی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔‘اُن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔