افغان عوام کو ٹی ٹی پی کی حفاظت کے لیے قربانی دینا پڑ رہی ہے، سرحدیں بند، تاجر نقصانات میں، خام مال مہنگا، پاکستان اور طالبان مکمل جنگ کے دہانے پر ہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی بالکل قابلِ پیش بینی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان اور پاکستانی طالبان کی وجہ سے پاکستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ اس کی وجہ سے سرحدیں بند ہیں، تاجروں کو شدید مالی نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں اور خام مال کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کو طالبان کے ساتھ مکمل جنگ کے دہانے پر لے جا رہی ہے، اور افغان عوام کو ٹی ٹی پی کی حفاظت کے لیے قربانی دینا پڑ رہی ہے۔
