27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا غیر مسلموں کو اعلی عہدے دینے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد ،کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ اقلیتوں کو اعلی ترین آئینی عہدے دینے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آرہی ہے، اس میں ایسی شق شامل کی جائے کہ غیر مسلم بھی صدرِ پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ایسی ترامیم بھی ہونی چاہئیں کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے اور بجٹ سینیٹ سے منظور کیا جائے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود انہیں غیر مسلم کہا جاتا ہے، حالانکہ وہ داتا دربار اور سہیون شریف جیسی درگاہوں پر حاضری دیتے ہیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert