صحافی مطیع اللہ جان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی دلچسپ کہانی سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافی مطیع اللہ جان نے 27 ویں ترمیم کے تناظر میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر سے ہونے والے مکالمے کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔
’’ایکس‘‘ پر صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور عثمان اعوان اور پیپلزپارٹی کے رکن پارلیمنٹ سید نوید قمر اچانک باہر روانہ ہو گئے تو سوال ہوا کہ صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ کا فیصلہ ہو گیا، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ابھی ہم وہاں تک نہیں پہنچے۔ اس پر سوال ہوا کہ وہاں تک کتنے عرصے میں پہنچیں گے؟ اس پر سید نوید قمر نے کہا کہ بھئی آج ہی طے ہو جائیگا اتنا لمبا عرصہ نہیں لگے گا۔
مطیع اللہ جان کے مطابق پھر سوال ہو کہ کیا وزرائے علیٰ کو بھی تاحیات استثنی دیا جا رہا ہے؟ تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، جس پر سوال ہوا کہ کیا آخر میں سی سی ڈی پنجاب کو بھی استثنیٰ دے دیا جائیگا۔ تو اس پر سید نوید قمر رُک گئے اور پیچھے مڑ کر ہنستے ہوئے بولے ’’لگتا ہے آخرمیں ایسا ہی ہو گا‘‘۔
