مولانا فضل الرحمان دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ، 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جے یو آئی بنگلہ دیش کی دعوت پر بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، اس سے جمہوریت اور آئین کی روح کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہمیشہ آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
