نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ پارٹی 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس کی مخالفت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء تربت آئے تھے ۔
جہاں ان کی ملاقات سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی، وفاقی حکومت نے اس موقع پر ترمیم کی حمایت طلب کی تھی تاہم وفد کے جانے کے بعد نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد ترمیم کی مخالفت کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
