پاک افغان بارڈر کی بندش سے 20 کروڑ ڈالرز کا نقصان۔ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ابتدائی 24 روز میں تقریباً 20 کروڑ ڈالرز کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر ہیں جبکہ پاک افغان بارڈر کے تمام 8 کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ایک ہزار سے زائد ٹرک کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سے افغانستان عام طور پر ماہانہ 15 کروڑ ڈالرز کی درآمدات اور افغانستان سے پاکستان 6 کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہیں۔ سرحدی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکرز متاثر ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں شدید کمی آئی ہے۔ افغانی انگور کا 10 کلوگرام پیکٹ جو پہلے 4500 روپے میں فروخت ہوتا تھا، اب 120 سے 140 روپے میں دستیاب ہے۔ ماہرین کے مطابق بارڈر کی طویل بندش سے دونوں ممالک کی تجارت اور روزگار پر منفی اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert