جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر کسی ترمیم کا نفاذ ممکن نہیں چیف جسٹس فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں ‘ جسٹس منصور علی شاہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں۔ خط میں کہا گیا کہ آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر کسی ترمیم کا نفاذ ممکن نہیں اور ضرورت پڑنے پر آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مزید لکھا کہ چیف جسٹس نہ صرف اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر ہیں بلکہ گارڈین بھی ہیں اور موجودہ لمحہ ان سے قائدانہ کردار دکھانے کا تقاضا کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert