سینٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، PTI کے سیف اللہ ابڑو اور JUI کے احمد خان نے حمایت کی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر احمد خان نے سینٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے بھی ترمیم کی حمایت کی، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے کچھ اراکین ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے۔
سینٹ میں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری رہا، جس میں حمایت میں 64 ووٹ اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے، جبکہ چیئرمین نے رولنگ جاری کر دی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نتائج دونوں پارٹیوں کے ابتدائی موقف سے متضاد ہیں اور 27ویں ترمیم کے حوالے سے پارلیمانی سرگرمیوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert