“مولانا غفور حیدری کا اعلان: ‘پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں پر کارروائی ہوگی‘ — جے یو آئی کے احمد خان نے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی”

سینٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی تحریک، اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود 64 ووٹ پڑے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے تحریک پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے سینیٹرز نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی، جس کے حق میں 64 ارکان سینٹ نے ووٹ دیا۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان بائیکاٹ کرکے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر احمد خان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے اور اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کرنے والے سینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert