پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینٹ میں دھماکے دار اعلان’’فیلڈ مارشل اور پاک افواج کی وجہ سے ووٹ دیاِ‘‘، استعفیٰ دیدیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ خطاب کے دوران سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ انہوں نے یہ ووٹ صرف فیلڈ مارشل اور پاک افواج کے احترام میں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ جنرل عاصم منیر کی وجہ سے دیا۔‘‘
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سیف اللہ ابڑو کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کو پھر سینیٹر بنا دیں گے۔‘‘
سیاسی حلقوں میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے اس اقدام پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ عمل پی ٹی آئی کے بیانیے سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔

WhatsApp
Get Alert