نئی دہلی دھماکا، گواہ کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) مودی حکومت کی ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی کہانی سامنے آگئی۔
نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کے مطابق گاڑی کے اندر 4 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، 2 افراد باہر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ سفید رنگ کی ماروتی تھی، نمبر پلیٹ محمد ندیم ہریانہ کی تھی۔
گواہ کا کہنا ہے گاڑی ماروتی تھی مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا اسے ہونڈائی قرار دے رہے ہیں۔
گواہ کا کہناہےکہ گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا جبکہ RAW ٹرول اسے سلمان بنا رہے ہیں، جبکہ گودی میڈیا اسے طارق بتا رہا ہے۔
گواہ کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔
یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاک 10 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ 24 افراد زخمی ہیں۔
دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی۔

WhatsApp
Get Alert