بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آٹھویں اجلاس میں بوستان اسپیشل اکنامک زون کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی، جو چینی سرمایہ کاروں اور صوبائی حکومت کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔
اجلاس میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی توثیق اور ادارے کے ڈھانچے میں ریشنالائزیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ضروری اسٹاف کو فارغ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا راستہ پائیدار سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے۔
حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، اسپیشل اکنامک زونز کی فعالیت سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معیشت مضبوط ہوگی اور صوبے کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منزل بنایا جائے گا۔
