بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ بندش کا فیصلہ واپس، سروس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں محکمہ داخلہ کی جانب سے تین روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
رات گئے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
