اسلام آباد کچہری دھماکہ،سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد G-11 دھماکےکےحوالےسےوزیرداخلہ محسن نقوی کابیان سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کررہا ہے مگر سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس نے کچہری واقعہ کیا اسے بھگتنا پڑے گا،پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا ،وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔

WhatsApp
Get Alert