جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور کیڈٹ کالج وانا دھماکوں کے بعد بلوچستان میں افغان سرحدوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور کیڈٹ کالج وانا میں خودکش دھماکوں کے بعد بلوچستان میں افغانستان سے ملنے والے تمام سرحدی علاقوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کو ہدایت دی ہے کہ افغانستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی دراندازی یا مشتبہ نقل و حرکت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جن مقامات پر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں پاک افغان بارڈر چمن، بادینی، بہرامچہ، اور نوروہاب کے علاقے شامل ہیں۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ بارڈر پر گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بارڈر زونز میں ایف سی، پاک فوج اور انٹیلی جنس ادارے مشترکہ نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert