کراچی میں تاجروں پر غیرقانونی کسٹم چھاپے، پشتونخوامیپ کا شدید ردعمل


کوئٹہ، کراچی (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے دکانوں اور بازاروں پر مسلسل چھاپوں کو غیرقانونی اور کاروباری برادری کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق شہر میں آنے والا تمام سامان داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں سے کلیئر ہونے کے باوجود جب مارکیٹ پہنچتا ہے تو کسٹم اہلکار اچانک چھاپے مار کر اربوں روپے کا سامان ضبط کر لیتے ہیں، جو تاجروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ طارق روڈ پر ہونے والا حالیہ چھاپہ بھی اسی غیرقانونی سلسلے کی تازہ مثال قرار دیا گیا۔ پشتونخوامیپ نے کہا کہ ایسے اقدامات کاروباری اعتماد کو تباہ کر رہے ہیں، حکومت فوری طور پر ان کارروائیوں کو روکے اور تاجروں کو انصاف فراہم کرے۔ پارٹی نے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert