گورنر بلوچستان کیجانب سے تعیناتی روکنا غیر قانونی قرار ‘ بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈاکٹر راحیلہ منظور کی بطور رجسٹرار SBK تعیناتی کا حکم


کوئٹہ (قدرت نیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈاکٹر راحیلہ منظور کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں 15 دن کے اندر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی رجسٹرار کے عہدے پر باقاعدہ طور پر تعینات کیا جائے۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد نجم الدین مینگل نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سلیکشن بورڈ اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد گورنر/چانسلر بلوچستان کی جانب سے تقرری روکنا غیر قانونی مداخلت ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد تعیناتی قانونی طور پر حتمی حیثیت اختیار کر چکی تھی اور سینیٹ کو دوبارہ اشتہار جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ گورنر آفس کی جانب سے مداخلت آئین کے آرٹیکل 4 اور 27 کے منافی ہے، کیونکہ اس سے شہری کے مساوی سلوک اور قانون کے تحت تحفظ کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ فیصلے کے مطابق ڈاکٹر رہیلہ منظور کی تقرری باقاعدہ قانونی عمل کے ذریعے ہوئی، لہٰذا انہیں فوری طور پر تعینات کیا جائے اور 22 اپریل 2025 سے تمام مراعات بھی دی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert